جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اسلامی ممالک کے اتحاد کیلئے مہم چلائے ،سید خورشید شاہ

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان جنگ کے برے نتائجبھگت چکا ہے اب ہمیں کسی پرائی جنگ میں نہیں کودنا چاہیے ،سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان دفاع کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں کمپیوٹرائزڈ ڈومیسائل سنٹر کے افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ ڈومیسائل بننے سے بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی ،2,2 سرکاری نوکری والے افراد پکڑے جائیں گے اس سے قبل وہ خود ہی استعفیٰ دے دیں،انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے سکھرشہریوں کو اب ڈومیسائل حاصل کرنے میں مہنوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ ایک گھنٹہ کے اندر ہی ڈومیسائل مل جائے گا،اب کوئی جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی نہیں بن سکے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے شام کے معاملے پر بھی پاکستان کو نیوٹرل رہنے کا مشورہ دیا تھا اور اب یمن کی صورت حال پر بھی نیوٹرل رہنے کا ہی مشورہ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یمن کے اندرونی مداخلت میں نہیں پڑنا چاہیے ،سعودی عرب اور یمن کی سرحدوں کا احترام کیا جانا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان کی جنگ میں مداخلت کر کے بہت سے نتائج بھگت لئے ہیں اب ہمیں یمن کی جنگ میں نہیں کودنا چاہیے ۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب کی سرحدوں کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان سعودی کے ساتھ کھڑا ہوگا اور سعودیہ کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے دفاع کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان نہیں آرہے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر وہ ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…