کراچی( نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی پیشکش کر دی ، کہتے ہیں یادگار شہداء کے تقدس کا خیال رکھا جائے ، دونوں جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ ہر قسم کی محاذ ا رائی اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعہ پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ پرامن اور منصفانہ طور پر الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جناح گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کریں تو متحدہ قومی موومنٹ ان سے ہر ممکن تعاون کرے گی اگر تحریک انصاف جناح گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرنے پر بضد ہے تو یادگار شہداء کے تقدس کا خیال رکھا جائے اور اس کی حفاظت کے لیے پائیدار انتظامات کرنے کا موقع دیا جائے۔ قائد ایم کیو ایم نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے درخواست کی کہ وہ دونوں پارٹیوں کے ذمہ داروں کا ہنگامی اجلاس طلب کریں اور ضمنی الیکشن کے لیے کوڈ ا ف کنڈکٹ بنائیں۔ الیکشن کمیشن کے افسروں پر مبنی ایک کمیشن بنایا جائے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو دے۔ انہوں نے دونوں جماعتوں سے ہر قسم کی محاذ ا رائی اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔
الطاف حسین نے تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی پیشکش کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































