منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن ٹربیونل کا این اے 128 ، پی پی 160 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے این اے 128 اور پی پی 160 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیدیا۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے کرامت کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ این اے 128 میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی پولنگ سٹشنز کے نتائج تبدیل کیے گئے جس کے نتیجہ میں ن لیگ کے افضل کھوکھر کامیاب ہوئے۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر نے بتایا کہ پی پی 160 میں دھاندلی کر کے ن لیگ کے سیف الملکوک کھوکھر کامیاب ہوئے۔ اس حلقہ میں جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے جس کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ لہٰذا ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروائی جائے۔ عدالت کے روبرو افضل کھوکھر اور سیف الملکوک کھوکھر کے وکلا نے ان درخواستیں کی مخالفت کی عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد این اے 128 اور پی پی 160 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیدیا اور مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…