منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یمن کی صورتحال ،خواجہ آصف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان تمام وسائل فراہم کریگا،پاکستان امن اور اتحاد سے تنازع کے حل کی حمایت کرتا ہے ۔منگل کے روز یمن کی صورت حال پر پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے ،وفد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز جبکہ عسکری حکام میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم ،ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف مجاہد انور اور ڈپٹی چیف آف نیول ایڈمرل کلیم شوکت شامل تھے ۔وفد سعودی عرب کے حکام کے ساتھ مشرق وسطی ،یمن کی صورت حال اور سعودی عرب کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اسلام آباد ائیر پورٹ سے سعودی عرب خصوصی طیارے کے ذریعے روانگی سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلمہ دنیا میں انتشار کے خاتمے کا خواہاں ہے اور یمن کی صورت حال پر امن اور اتحاد سے تنازع کے حل کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادرانہ اور مسلمہ امہ کادل کی حیثیت رکھتا ہے اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو سعودی عرب کا دفاع کریں گے اور اس حوالے سے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…