منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

بینظیر قتل کیس کا جج پانچویں مرتبہ تبدیل، اہم گواہ مارک سیگل کا پاکستان آنے سے انکار

datetime 31  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کرنیوالی انسداد دہشتگردی عدالت کا جج پانچویں مرتبہ تبدیل کر دیا گیا جبکہ مقدمے کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل سیکیورٹی خدشات پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے ، تفصیلا ت کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعتمنگل کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہونا تھی تاہم خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ پرویز اسماعیل جوئیہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کرنے والے پانچویں جج تھے۔ انہیں چکوال میں سیشن جج تعینات کیا گیا ہے ، کیس کی مزید سماعت چھ اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ خصوصی عدالت نے کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کو طلب کر رکھا تھا تاہم مارک سیگل کو طلبی کے سمن کی تعمیل نہیں ہو سکی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ سمن کی تعمیل کیلئے کم از کم 5 روز دیئے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک سیگل نے سیکورٹی خدشات کی بنائ پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ عدالت چاہے تو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرا سکتے ہیں۔ امریکی صحافی مارک سیگل نے بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دیا تھا۔۔واضح رہے کہ امریکی صحافی مارک سینگل متعدد بار بیانات میں کہہ چکے ہیں ہیں کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے ان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے مشرف کی دھمکیوں اور زندگی کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا تھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…