منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا عمل شروع

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (نیوزڈیسک) دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی ان کے آبائی علاقوں میں واپسی کا آغاز ہوگیا ہے۔شمالی وزیرستان کے کلیئر قرار دیئے گئے علاقوں میں بے گھر افراد کی واپسی کے شیڈول کے تحت شامیری قبائل آج سے 10 اپریل تک جب کہ میرعلی اسپین وام کے متاثرین کی واپسی 10 اپریل سے 13 اپریل تک ہوگی۔ پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں کلیئر کئے گئے علاقوں میں اب دہشت گرد دوبارہ نہیں آسکتے۔ اس کے علاوہ وہاں تعمیر نو کا کام بھی جاری ہے جس کے تحت وہاں کے عوام کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ پہلے روز 62 خاندانوں کے 219 افراد پاک فوج کی نگرانی میں اپنے آبائی علاقوں کو واپس جارہے ہیں، ہر خاندان کو 35 ہزار روپے اور ایک ماہ کا راشن دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کے اپریشن کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد اپنے علاقے چھوڑ کر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکونت پذیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…