لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب کی چار جیلوں میں سزائے موت کے چار مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میانوالی جیل میں دو بھائیوں کے قاتل حبدارحسین شاہ کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔تین سالہ بچی کے قتل کا مجرم اکرام الحق اٹک جیل میں اپنے منطقی انجام کو پہنچادیا گیا۔ روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں محمدامین جبکہ سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں ریاض کوتختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔پھانسیوں سے قبل تمام مجرموں کامیڈیکل ٹیسٹ لیاگیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، پھانسی کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔