منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سوشل میڈیا سے متعلق شکایات پرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بے بس

datetime 31  مارچ‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک)قانونی پیچیدگیوں کے سبب فیس بک اوردیگر سوشل میڈیا فورمز سے متعلق ہزاروں شکایتیں التواکا شکار ہوگئی ہیں، ایف ا ئی اے کا سائبر کرائم ونگ اس معاملے میں بے بس دکھائی دیتا ہے۔سائبر کرائم ا رڈیننس کالعدم ہونے کے بعد پاکستان میں سائبرکرائم کے خلاف کارروائی کے لیے تاحال کوئی قانون موجود نہیں، سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ایف ا ئی اے کے خصوصی ونگ نیشنل ریسپانس سینٹر فار سائبرکرائم (این ار3سی) سائبر جرائم سے متعلق مسلسل بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک غیرمتعلقہ قانون الیکٹرونک ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں تاہم جامع قانون نہ ہونے کی وجہ سے ایف ا?ئی اے سائبرکرائم موبائل فونز کے ذریعے ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی سے قاصرہے بلکہ کمپیوٹرکے ذریعے کیے جانے والے جرائم کے ذمے داروں کو بھی جلد ضمانتیں حاصل ہوجاتی ہیں۔ابتدا میں سائبرکرائم میں تعینات افسران کو فیس بک سمیت دیگرسوشل میڈیافورمز سے متعلق شکایات کے ازالے میں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتا تھاتاہم تقریباً ڈیڑھ سال قبل خاص طورپر فیس بک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ایف ائی اے کو فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے سوشل فورم کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں کے کوائف فراہم کیے جانے لگے تاہم امریکی قوانین کے مطابق فیس بک صرف اسی صورت میں ایف ائی اے کو 4سے 6ہفتے میں متعلقہ کوائف فراہم کرتاہے جب پاکستان کی کسی بھی عدالت کی جانب سے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیاگیا ہو۔ ذرائع نے بتایاکہ حال ہی میں ماتحت عدالتوں کی جانب سے اس سلسلے میں درکار حکم نامے کااجرا بند کردیا گیاہے جس کے بعد سے سائبر کرائم کراچی میں صرف فیس بک سے متعلق 7سے زائد شکایتیں التواکا شکارہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…