جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان کا نتیجہ خیز کردار ادا کرنے کا فیصلہ

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) یمن کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سعودی عرب کی سلامتی کے حوالہ سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئر چیف مارشل سہیل امان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر قومی سلامتی امور سرتاج عزیز اور بحریہ کے قائم مقام سربراہ وائس ایڈمرل خان ہاشم نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی حدود کے تحفظ کے عزم کو دہرایا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی خواہشات کے تناظر میں پاکستان مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں معنی خیز کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم اسلامی دنیا کے رہنماوٴں سے رابطہ کریں گے۔ ان رابطوں کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن، اتحاد کا فروغ اور کشیدگی کا خاتمہ ہے۔ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری موجودہ کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل وزیراعظم محمد نواز شریف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں یمن کی صورتحال اور دورہ سعودی عرب کے حوالہ سے تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور سرتاج عزیر سمیت پاکستانی وفد کل سعودی عرب جائے گا۔ وفد میں سینئر عسکری حکام بھی شامل ہوں گے۔ –



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…