اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ ز میں جماعتی بنیادوں پر بلدیا تی انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کیخلاف درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات آئین کے آرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے اس لیے غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کو کالعدم قرار دیاجائے۔عدالت کے فاضل جج جسٹس سید منصور شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران تمام دلائل سننے کے بعد غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ تمام کنٹونمنٹ بورڈ ز میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروائے جائیں۔عدالت کے فاضل جج نے ریماکس دیے کہ اگر غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن ہو گا تو حکومت کیسے قائم ہو گی۔