اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پولیس نے کارروائی کے دوران رینجرزپر حملے میں ملوث مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ،ملزم نے 26 افراد کے قتل کرنے اعتراف بھی کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے بلال کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر رینجرز حملے کا مبنیہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزم کو رینجرزحملے کے وقت جائے وقوعہ سے ملنے والی تصویروں کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 26 افراد کے قتل کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے اور مزید تفتیش کیلئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔