جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

خورشید شاہ کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مبارکباد

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط ، جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مبارکباد ، کہتے ہیں افسوس ہے کہ دھرنا ختم ہونے کے بعدحکومت کی انتخابی اصلاحات پر توجہ کم ہوگئی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے ، خط میں اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند اور ملکی مفاد میں ہے۔ پیپلز پارٹی نے شروع دن سے محاذ آرائی کی سیاست کو رد کیا۔ غیر سیاسی اور غیر جمہوری اقدامات کسی طور پر ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔ خورشید شاہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ دھرنا ختم ہونے کے بعد حکومت کی انتخابی اصلاحات پر توجہ کم ہوگئی۔ انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے عمل کو مشاورت سے جلد مکمل کیا جائے۔ قانون سازی کیلئے انتخابی اصلاحات کمیٹی جلد اپنی سفارشات پیش کرے۔ توجہ نہ دی گئی توعوام سمجھے گی کہ حکومت انتخابی اصلاحات میں سنجیدہ نہیں۔ خورشید شاہ نے خط میں انتخابی اصلاحات کو موثر بنانے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…