جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

یمن جنگ کا حصہ نہیں بن رہے، ثالثی کا کردار ادا کرنےکی کوشش کریں گے،احسن اقبال

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اینڈ پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم یمن میں جنگ کا حصہ نہیں بن رہے ۔ پاکستان او آئی سی کا اہم رکن ہے اور حالیہ بحران میں ہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ وزارت پلاننگ کمیشن اینڈ منصوبہ بندی نوجوانوں کو 40 ڈویلپمنٹ فیلو شپ دے رہی ہے جن کے تحت تعلیم حاصل کر کے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے اسلام آباد میں یوتھ پولیٹکل ان پاکستان کے سیمینار سے خطاب کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے نوجوانوں کو جمہوری عمل میں شامل ہونا ہو گا میں سیاست میں نوجوانوں کی شمولیت کا قائل ہوں ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ھد میں رہ رہے ہیں ٹیکنالوجی کی بدولت ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی ملک پالیسیوں میں استحکام تک ترقی نہیں کر سکتا ۔ ہم آئندہ 2 سے 3 سال میں پاکستان کے ہر شہر میں یونیورسٹیز کا کمیپس قائم کریں گے ۔ وزارت منصوبہ بندی اینڈ پلاننگ کمیشن نوجوانوں کو 40 ڈویلپمنٹ فیلو شپ جاری کرے گی جس کی بدولت وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے سوشل میڈیا پر ان کے ورکرز ہر کسی بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں عمران خان ایک قومی لیڈر ہیں انہیں اپنے ورکرز کی سیاسی تربیت کرنی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے ضروریہے کہ تشدد کی سیاست کو ختم کیا جائے ۔ موجودہ حکومت کی پالیسی کسی ایک جماعتی کے خلاف نہیں ہے ہم جمہوریت کو اسلحہ سے پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے یمن کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نان سٹیٹ ایکٹرز کے ذریعہ ملکوں میں تباہی آتی ہے ۔ سعودی عرب کی سیکیورٹی پر ہم کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے پاکستان کا موقف واضح ہے کہ ہمیں نان سٹیٹ ایکٹر کے کردار کو ختم کرنا ہو گا ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے حکومت ہر وسائل کو بروئے کار لائے گی ۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…