اسلام آباد(نیوز ڈٰسک)نیپرا نے میپکو ٹیرف میں 2 سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 2 سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دی گئی۔ 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ٹیرف 4 روپے کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔ مپیکو کمرشل صارفین کے ٹیرف میں 2 تا 3 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ صنعتی اور زرعی صارفین کے ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق فرنس آئل قیمت میں کمی اور اضافی لاسز مسترد کرنے کے باعث ٹیرف کم ہوا۔