منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

یمن سے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے حدیدہ پر بمباری روک دی گئی

datetime 30  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے شہر حدیدہ پر بمباری دو گھنٹے کے لیے روکی گئی تھی۔ تاکہ وہاں سے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالا جاسکے، ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل احمد عصیری نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز یمن سے 500سے زائد پاکستانیوں کو بحفاظت نکالا گیا ہے، اس دوران عرب اتحادی افواج نے اپنے فضائی حملے دو گھنٹوں کے لیے روک دیے تھے، تاکہ پاکستانی طیارے کو محفوظ راستہ مل سکے۔ جنرل احمد عصیری نے کہا کہ اتوار کے روز یمن میں ا±ن فضائی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں باغیوں نے صنعا سے دوسرے ایئر بیس منتقل کردیا تھا اور اب باغیوں کے پاس بہت کم جیٹ طیارے رہ گئے ہیں اور جلد ہی انہیں بھی تباہ کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کسی زمینی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا آپریشن میں باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جارہے ہیں، جنرل عصیری نے کہا کہ اندازہ ہے کہ حوثی باغیوں کی تعداد 25 سے 30 ہزار کے درمیان ہے اور ہر باغی کو روزانہ 100 ڈالر معاوضہ دیا جارہا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…