اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئرلائن کی پہلی خصوصی پرواز روانہ ہوگئی ہے۔ یمن کے مختلف علاقوں میں 3 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں سے ایک ہزار افراد یمن کے شورش زدہ علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے 600 افراد پر مشتمل پہلا قافلہ حدیدہ پہنچ گیا ہے۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے 2 طیارے مخصوص کئے گئے ہیں جن میں سے پہلی خصوصی پرواز پی کے 7001 حدیدہ روانہ ہوگئی ہے، طیارے میں عملے کے 21 افراد موجود ہیں جب کہ اسے کیپٹن محسن آپریٹ کررہے ہیں، پرواز کے ذریعے 504 افراد کو واپس لایا جائے گا۔دوسری جانب پاک بحریہ نے بھی یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کے لئے ایک فریگیٹ جہاز کراچی کی بندر گاہ سے روانہ کردیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز خلیج عدن میں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہوگا اور ضرورت پڑنے پر یمن میں موجود پاکستانیوں کے انخلا کا کام سرانجام دے گا۔واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے سعودی عرب کی سربراہی میں خلیجی ممالک کا اتحاد فضائی کارروائی کررہا ہے۔
یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے پہلی پرواز روانہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































