پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

یمن میں رات بھر بمباری ،نیند نہیں آتی ،ہمیں یہاں سے نکالا جائے ،ننھی بچیوں کی اپیل

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یمن میں محصور پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے انخلاءکیلئے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں مقیم تمام پاکستانیوں کو جلد از جلد نکالا جائے ،ہماری جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں محصور ڈاکٹر شمسی کی والدہ ہما نے بتایا کہ انہیں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے صنعاءشہر کو چھوڑنے اور حدیدہ کیلئے روانہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ صنعاءاور حدیدہ کیلئے9 گھنٹے کا سفر ہے ،سڑکوں پر گاڑیوں کا کوئی بندوبست نہیں ہے اور حدیدہ کے راستے سعودی عرب نے شدید بمباری کی ہے جس سے یہ راستہ خطرناک ہے اس صورت حال میں ہم پیدل سفر کیسے کرسکتے ہیں۔ایک اور محصور پاکستانی شازیہ نے بتایا کہ صنعاءمیں رات کو شدید بمباری کی گئی جس سے رات بھر سوئے نہیں ہیں، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد یمن سے نکالا جائے ۔ایک ننی بچی انابیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت ڈری ہوئی ہوں وزیر اعظم نواز شریف ہمیں جلد از جلد یہاں سے نکالیں اور پاکستان لے جائیں،عمران غوری کی بیٹی زینب نے کہا کہ رات کو گولہ باری کی وجہ سے نیند نہیں آتی ہے،یہاں ہر طرف خوف ہی خوف ہے حکومت پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمیں یہاں سے نکالیں ۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…