جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف بمباری جاری، برطانیہ نے بھی سعودی عرب کی حمایت کردی

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف بمباری مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی فضائی آپریشن میں سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی جانب سے مسلسل تیسرے روز بھی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی جب کہ کشیدہ صورت حال کے باعث یمن کو نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی صدر باراک کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی سعودی فرمان سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں مکمل حمایت کی یقین دہائی کرائی ہے۔
دوسری جانب حوثی باغیوں کی پیش قدمی بھی جاری ہے جس کے بعد یمن کے ایئرپورٹس بند، بندر گاہیں سیل اور راستے غیر محفوظ ہونے سے 2 ہزار پاکستانیوں سمیت ہزاروں غیر ملکی محصور ہو کر رہ گئے ہیں،صنعاء میں پھنسے پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے وطن لانے کے لئے تما م پاکستانیوں کو ’پاکستان اسکول‘ میں جمع ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں جہاں سے ان کی وطن واپسی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 2 طیارے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگ سے انسانی المیے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں جب کہ ایک کروڑ کی آبادی غذائی قلت کا شکار ہو رہی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جبکہ پٹرول بھی نایاب ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…