منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کو مشرق وسطیٰ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنےچاہئیں، ملیحہ لودھی

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو عالمی امن اور سلامتی کیلئے عراق ، شام ، یمن اور فلسطین کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے جس کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اقدامات کرنے چاہئیں۔اقوام متحدہ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لئے عراق ، شام ، یمن اور فلسطین کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ مشرق وسطیٰ کے لاکھوں افراد اور خطے کے تمام ملکوں کی معاشرتی طرز زندگی داؤ پر لگ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو عالمی اتفاق رائے سے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ اسلام امن ، رواداری اور بھائی چارے کا مذہب ہے لیکن اس کا کا تشخص مجروح کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں متعلقہ فریقین کے درمیان مفاہمت کے ذریعے خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ مذہب ، فرقے ، قومیت یا نسل کی بنیاد پر ہر قسم کے تشدد کو روک کر بے گناہ لوگوں کی جانیں بچائی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…