جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کو تیار ہیں،بھارت

datetime 28  مارچ‬‮  2015 |

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو گیس فروخت کرنے کے لئے تیار ہے۔ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان پانچ ملین میٹرک کیوبک میٹر یومیہ گیس فراہمی کا معاہد طے پانے کے قریب تھا۔ بھارتی مےڈےا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ بھارت کا پبلک سیکٹر یونٹس اتنا مضبوط ہے کہ ہمسایہ ممالک جس شرح سے گیس حاصل کر رہے ہیں۔بھارت ان کے مقابلے میں پاکستان کی ملکی ضروریات پوری کرنے کےلئے سستے نرخوں پر ایل این جی فروخت کرنے لئے کافی مضبوط ہے۔تاہم انہوں نے کہایہ ایک سفارتی، جغرافیائی و سیاسی مسئلہ تھا ،گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان کو گیس فراہمی کی تجویز پر عمل درآمد رک گیا تھا۔گزشتہ سال گیل انڈیا،اور انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم پاکستان تقریباً پچاس لاکھ میٹرک اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر یومیہ فراہم کرنے کے ایک معاہدے پرپہنچ چکے تھے۔اس معاہدے کے تحت بھارت نے پانچ برس تک پاکستان کو گیس فراہم کرنا تھی۔گزشتہ سال اگست میںبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ سفارتی مذاکرات منسوخ کر دیے جس کی وجہ سے یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماﺅں کے ساتھ بات چیت سے مودی پریشان تھے۔معاہدے کے مطابق ایل این جی مہاراشٹر یا گجرات میں ٹرمینلز کے ذریعے درآمد کی جانی تھی جسے گیل کی موجودہ پائپ لائن نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے جالندھر تک منتقل کیا جانا تھا اس کے بعد پاکستان کو گیس فراہم کی جانی تھی۔ پردھان نے کہا کہ بھارت توانائی کے شعبے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔وہ بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور بھوٹان کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت میں مصروف ہے۔بھارت کے ہائیڈرو کاربن ذخائر سے توانائی بنگلا دیش پہنچ رہی ہے



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…