برطانیہ سے سکار ٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم آئندہ دوروز میں پاکستان آئے گی

27  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پھانسی کے منتظر مجرم صولت مرزا کا عمران فاروق قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کے لئے برطانیہ سے سکار ٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم خاتون آفیسر کی سربراہی میں دو روز کے بعد پاکستان آئے گی۔ وفاقی وزارت داخلہ کے معتبر ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں مجرم صولت مرزا کا پھانسی سے ایک دن قبل وڈیو بیان سامنے آنے کے بعد حکومت برطانیہ نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا اور صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت طلب کی۔ جس پر وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد برطانوی حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل کیس کے لئے اپنے سرکاری تحقیقاتی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ کی 3 رکنی ٹیم بنا دی ہے جو دو روز کے بعد صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے پاکستان پہنچ جائے گی تین افسران پر مشتمل اس ٹیم کی سربراہی ایک خاتون آفیسر کر رہی ہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ان تینوں افسران کی ناموں کی فہرست برطانوی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کے حکام کو بھجوائی جا چکی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…