پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کی صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ تک موخر کرنے کی سفارش

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ تک مو¿خر کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کو سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی پھانسی کو مو¿خر کرنے کی نئی سمری ارسال کردی، سمری کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے صولت مرزا کی سزائے موت کو تیس روز کیلئے مو¿خر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے جاری ہونے والے نئے ڈیتھ وارنٹ میں صولت مرزا کو پھانسی دینے کیلئے یکم اپریل کی تاریخ طے کی گئی تھی۔سمری کی منظور ہونے کی صورت میں نئی مہلت کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔ پھانسی کا حتمی فیصلہ صدر مملکت کریں گے۔واضح رہے کہ صولت مرزا کی خفیہ ویڈیو جاری ہونے کے بعد دوسری مرتبہ صولت مرزا کی پھانسی مو¿خر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھیجی گئی ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی یکم اپریل سے تیس روز کیلئے روکی جائے۔اس سے قبل سابق کے ای ایس سی کے ایم ڈی کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دینے کا حکم دیا گیا تھا۔ صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دی جانی تھے، صولت مرزا نے 1996 میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کو قتل کیا تھا جس کے جرم میں اس سے قبل 19 مارچ کو صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔وزارت داخلہ کی جانب سے بھی صولت مرزا کی پھانسی مو¿خر کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔بلوچستان کی مچھ جیل میں قید مجرم صولت مرزا کو یکم اپریل کو تختہ دار پرلٹکایا جانا تھا تاہم پھانسی سے چند گھنٹے قبل مجرم کا ویڈیو پیغام منظرعام پرآیا جس میں مجرم نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سمیت ایم کیو ایم کے کئی رہنماو¿ں پرسنگین الزامات عائد کئے۔ صولت مرزا کے بیان نے ہلچل مچائی۔ اعلیٰ حکام فوری حرکت میں آئے۔ پھانسی 72 گھنٹے کے لیے روک دی گئی۔پھانسی سے چند گھنٹے قبل صولت مرزا کے انکشافات نے کراچی سمیت ملک بھر میں سیاسی ماحول گرما دیا ، جس کے بعد ہر طرف فون کی گھنٹیاں بھی بجنے لگی ہیں، آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…