اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، شمالی وزیرستان اور کراچی میں آپریشن کے زبردست نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے۔ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے بجلی اور گیس کی قلت جلد دور ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں بجلی اور گیس نہ ہو اس کی معیشت کیسے بحال ہوگی؟؟؟
دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ، دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے، نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ



















































