کراچی(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں گرفتار 3 قیدیوں کو سابق دور حکومت میں کراچی سینٹرل جیل لاکر سزاؤں میں تخفیف کرکے رہا کردیاگیا،ایک وفاقی وزیرکی ایما پراس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے قیدیوں کی عدم موجودگی میں بھی سزا میں کمی کی۔تینوں ملزمان نے رہائی کے بعد پاکستان میں رہتے ہوئے برطانیہ میں دوبارہ کاروبارکا اغاز کیا جس پر برطانوی حکام نے خفیہ ایجنسی کے ذریعے اسلام اباد کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے ایک ملزم کوگرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر دیگرکوبھی گرفتار کیا، تفصیلات کے مطابق 3 ملزمان رضوان حبیب علوی ولد جاوید محمود علوی، محمد ناصرخان ولد محمد خان اوراسد جاوید ولد جاوید اختر برطانیہ میں2001 سے 2003 کے دوران قتل اورمنشیات کے مقدمات میں گرفتارہوئے اورانھیں 12 برس قیدکی سزائیں دی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس سارے معاملے میں اس وقت کے ایک وفاقی وزیرکا تعاون شامل تھااورجیل حکام کوایک سیکشن افیسر کے ذریعے احکام دیے جاتے تھے، اگست 2010 میں ائی جی جیل خانہ جات موجودہ ایڈیشنل ائی جی کراچی غلام قادر تھیبو تھے، اس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نصرت حسین منگن نے مبینہ طور پر ملی بھگت کرتے ہوئے اس وقت کے ڈپٹی راجا ممتاز، ڈپٹی انور مصطفی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ امداد حسین ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ خادم حسین پتافی اور کلرکس جاوید اوراقبال کو شامل کیا اور تمام افراد کوان کی پاکستان میں غیر موجودگی کے باوجود وفاقی وزارت داخلہ کے خط کی بنیاد پر سزاؤں میں رعایتیں دلوائی گئیں۔
تینوں ملزمان چونکہ برطانیہ میں بھی سزا کاٹ چکے تھے لہٰذا وہ دن بھی گنے گئے اور اس کے بعد جب پاکستانی قوانین کے تحت انھیں رعایتیں دی گئیں تو ان کی سزا ہی ختم ہوگئی،رہائی کے بعد تینوں ملزمان نے پاکستان میں رہتے ہوئے دوبارہ برطانیہ میں کاروبار کا ا?غازکیا جس پر برطانوی حکام کوشک گزرا اورانھوں نے پاکستان کو حوالے کیے گئے قیدیوں سے ملاقات کی خواہش ظاہرکی، واقعے میں ملوث وفاقی وزارت داخلہ کے سیکشن افسر نے تینوں ملزمان میں سے ایک کولاہور جیل میں بند کروا کر برطانیہ سے ا نے والی ٹیم سے ملاقات کرادی۔جس کے بعد ٹیم مطمئن ہوکر واپس چلی گئی لیکن تینوں ملزمان کے برطانیہ میں جاری کاروبارپربرطانوی حکام نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیے بغیرازخود تحقیقات کی اورایک ملزم کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام ا باد کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے پکڑا تو اس نے معاملے کا پول کھول دیا، ایف ا ئی اے نے باقی 2ملزم بھی گرفتار کر لیے، ایف ا ئی اے نے غلام قادر تھیبو اور نصرت منگن سمیت ملوث تمام جیل حکام کے بیانات بھی قلمبند کیے جس کے بعد جیل کے 2 اہلکاروں کو مقدمے میں گواہ بنالیا گیا۔
برطانیہ میں گرفتار 3 قیدیوں کی سابق دورحکومت میں رہائی کاانکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ
-
رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن جاری
-
خواتین و بچوں کے حقوق کی علمبردار اماراتی خاتون “ہند العویس” کے جیفری ایپسٹین سے تعلقات...
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
-
عمران خان کی صحت کا معاملہ، قاسم خان کا بیان آگیا
-
حکومت سے مذاکرات کے بعد مالکان کا گھی ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
نک جوناس سے علیحدگی کی افواہوں پر پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی
-
وزیر اعظم کا ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رمضان المبارک پیکیج کا اعلان
-
غیر قانونی قبضہ قابل سزا جرم، پنجاب اونرشپ پراپرٹی ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
-
بغیر اجازت شادی پر شوہر کو پہلی بیوی کو 10 لاکھ حقِ مہر دینے کا حکم
-
وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی ہسپتال میں کرانے کا اعلان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سست ترین نصف سنچری کرنے کا محمد رضوان کا ریکارڈ برابر ہو گیا
-
سعودی عرب میں شادی میں سونے کے بسکٹوں کی تقسیم، ویڈیو وائرل



















































