پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد سے کراچی تک فاسٹ نان سٹاپ ٹرین چلانے کا فیصلہ

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چرچ پر حملہ کرنے والے بچیں گے اور نہ ہی زندہ جلانے والے ملزموں کو چھوڑیں گے ،بے گناہ افراد کو جلانا وحشیانہ فعل ہے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ، اسلام آباد سے کراچی تک فاسٹ نان سٹاپ ٹرین چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اس نئی ٹرین کا افتتاح مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا ،ریلوے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے ،ریلوے آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے ،ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا کریڈٹ ریلوے ملازمین کو جاتا ہے جو دن رات انتھک محنت کررہے ہیں،ریلوے ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کریں گے ،ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کے لئے وزیر اعظم کو سمری بھجوا دی ہے ، ریلوے پولیس کی تنخواہ میں کم از کم20 فیصد اضافہ کیا جائیگا،ریلوے پولیس کی تنخواہ اسلام آباد پولیس کے برابر لانے کے اقدامات کررہے ہیں ،ریلوے پولیس میں انسپکٹر بھرتی کئے جائیں گے ،پاکستان ریلوے کو جدید ترین بنانے کے لئے ایک ارب کے ترقیاتی منصوبے شروع کر دیئے ہیں ،وزیر ریلوے نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی کے درمیان فاسٹ نان سٹاپ نئی ٹرین چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ، جس کا دو روز میں نام تجویز بھی کر لیا جائیگا،مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں اس نئی ٹرین کا افتتاح کیا جائیگا،ریلوے کے آلات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے پاس 23 پاور ویز تھیں جو31 مارچ تک تعداد84 ہو جائیں گی ،مال گاڑیوں میں تیزی سے اضافہ کیا جارہا ہے ،خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گرجا گھروں کے خودش کش حملوں آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا جبکہ دو افراد کو زندہ جلانے والے ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے ،انہوں نے کہا کہ جس نے بھی قانون ہاتھ میں لیا ہے ان کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے ،بے گناہ افراد کو جلانا وحشیانہ فعل ہے،ان تمام افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کو جلانے کی بجائے قانون کے حوالے کر دینا چاہیے ،دہشت گرد مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،چرچ پر حملہ آوروں کو روکنے کے لئے پولیس نے جان کی قربانی دی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…