اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوحنا آباد دھماکوں میں مرنے والوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں ، ورثا سمیت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اتوار کو لاہور میں مسیحیوں کی اکثریتی آبادی یوحنا آباد کے دو چرچز میں ہونے والے بم دھماکوں میں مرنے والوں کی آخری رسومات یوحنا آباد کے سینٹ جونز گرلز ہائی سکول کی گراونڈ میں ادا کر دی گئیں جس میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آنجہانی مسیحیوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران انتہائی رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور مرنے والوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی دائمی جدائی سے نڈھال نظر آئے۔اِس موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد حفاظتی فرائض انجام دیتی رہی۔ دریں اثنا پنجاب حکومت نے توڑ پھوڑ میں ملوچ افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کر دیا۔ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے لوگوں کی شناخت کی جار ہی ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت نہیں چھورا جائیگا۔