جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران تعینات

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کر دی بورڈ کے 43 حلقوں میں 26 سال بعد 25 اپریل کو انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے 43 حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 50 ریٹئرننگ جبکہ 100 اسسٹنٹ ریٹئرننگ افسران کی تعیناتی کی گئی ان حلقوں میں گزشتہ انتخابات 1998 میں ہوئے جب ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کی تعداد 35 سے کم تھی بورڈز کو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں معطل کر دیا گیا تھا ۔ بورڈ کے سربراہ سٹیشن کمانڈر جو کہ حاضر سروس بریگیڈیر ہوتا ہے اور بورڈ کی سربراہی کرتا ہے جبکہ دیگر دو افسران جن میں فوجی افیسر جو کہ اسسٹنٹ ایڈ جوائنٹ اینڈ کواٹر ماسٹر جنرل ہوتا اور ایک سویلین کو بورڈ میں شامل کیا گیا تھا صدر مملکت ممنون حسین نے 6 مارچ کو آرڈیننس کا نفاذ کر کے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا کہ وہ کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سویلین اور ملٹری حکام پر ایک بورڈ تشکیل دے ۔ آرڈیننس کے مطابق ایگزیکٹو آفیسر تمام کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بطور ریٹئرننگ آفیسر ڈیوٹی سرانجام دے گا ۔ آرڈیننس میں مزید کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ آرڈیننس 2002 کے جو کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں نافذ کیا گیا تھا وہ نافذ العمل نہیں ہو گا ۔ آرڈیننس 2002 کے تحت بورڈ کے سربراہ کو یہ اختیار تھا کہ وہ اپنے دائر اختیار کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی بورڈ کے فیصلے کو مسترد کر سکتا تھا تاہم موجودہ بورڈ کا سربراہ فوجی افسر ہو گا جو کہ فوجی افسران کی مشاورت سے کوئی فیصلہ کرے گا تاکہ وہ کیا چاہتے ہیں ۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق صدر شیخ عنائیت کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ نئے آرڈیننس میں کنٹونمنٹ ایریازمیں وارڈز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیا آرڈیننس 4 ماہ کے لئے نافذ العمل ہو گا جس کے بعد یہ ختم ہو جائے گا تاہم زاہد حامد کی سربراہی میں کابینہ کی 12 رکنی کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈ کے قوانین میں ترمیم کے لئے ڈرافٹ تیار کر ہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…