پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکا کو پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملوں کو روکنا ہوگا،صدر ممنون حسین

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملوں کو روکنا ہوگا،داعش کے خلاف امریکی اتحاد میںپاکستان شامل نہیں ہوگا، اسلام آباد واشنگٹن سے جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ایک تعمیری کردار ادا کرنے کی توقع رکھتا ہے،پاکستان روسی ساختہ ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر درآمد کرے گا۔پاکستان روس سے ایم آئی 35گن شپ ہیلی کاپٹر کی خریداری کے ساتھ فوجی و تکنیکی تعاون میں فروغ چاہتا ہے،مغرب کی طرف سے روس پر زرعی درآمد ت پر پابندی ہے تاہم یہ خلا پاکستان پر کرسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ر وسی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹر ویو میں صدر ممنون نے کہا کہ پاکستان روسی فوجی ہارڈ ویئر کی خریداری کا ارادہ رکھتا ہے۔ صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر درآمد کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ،رپورٹ کے مطابق پاکستان لڑاکا طیاروںمیں روسی ساختہ آر ڈی-93 جیٹ انجن استعمال کرتا ہے۔ پاکستان اور روس کے فوجی تعاون کے امکانات پر مثبت تعین کا اظہار کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران دوطرفہ فوجی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ روسی اور پاکستانی حکام پاکستان کو روسی فوجی برآمدات کی ممکنہ توسیع کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات ساٹھ اور ستر کی دہائی سے ہیں جب پاکستان سوویت یونین سے دفاعی سازوسامان درآمد کرتا تھا۔نومبر 2014 میں روس اور پاکستان کی دفاعی وزارتوں کے درمیان مسلح افواج کی فوجی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔بھارت کے ساتھ امریکی تعلقات کی حالیہ قربتوں پر صدر نے کہا کہ واشنگٹن کے دیگر ملکوںحتی کہ حریف کے ساتھ قربتیں بڑھانے پر پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں۔امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کے لئے اہم ہیں اور اسلام آباد واشنگٹن سے جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ایک تعمیری کردار ادا کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ممنون حسین نے امریکی ڈرونز حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملوں کو روکنا ہوگا۔یہ حملے پاکستان میںامریکہ مخالف جذبات کو ہوا دیتے ہیں اور اس سے دہشت گردی کو زیادہ فروغ ملتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ڈرون حملوں کو ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ۔دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات پر صدر پاکستان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ روس اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت سالانہ نصف ارب ڈالر سے کم ہے جو بہت معمولی ہے۔ مغرب کی طرف سے روس پر زرعی درآمد ت پر پابندی ہے تاہم یہ خلا پاکستان پر کرسکتا ہے۔صدر پاکستان نے داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کی تاہم انہوں نے اس کے خلاف امریکی اتحاد میںپاکستان کی شمولیت پر کہا کہ وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔پاکستان صرف اقوام متحدہ کے باب سات کے تحت کثیر ملکی کارروائی کی حمایت کرے گا۔انہوں نے شنگھائی کارپوریشن تنظیم کا جولائی میں رکن ملک بننے کی امید ظاہر کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…