اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے کانسی روڈ پر گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے کانسی روڈ کے علاقے میں ایک گھر مین گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے۔واقعہ کے بعد پولیس نے لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی ہیں جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد جانبحق ہونے والے باپ اور بیٹے کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔