اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان کے پناہ گزینوں کی واپسی آج سے شروع

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے فوجی آپریشن کے باعث کے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔فاٹا ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز فرمان خلجی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ پیر یعنی آج سے جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کا آغاز ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغا اور سرواکئی کے پچیس ہزار خاندان اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کو 10 ہزار روپے فی خاندان ٹرانسپورٹ کے زمرے میں دیے جا رہے ہیں اور 25 ہزار روپے اے ٹی ایم کے ذریعے دیے جا رہے ہیں۔’ہم نے اس سارے عمل کو سٹریم لائن کر دیا ہے تاکہ ان افراد کو رقم کے لیے لوگوں سے واسطہ کم سے کم پڑے۔‘جنوبی وزیرستان میں 2009 میں فوج آپریشن راہ نجات شروع کیا گیا تھا جس میں سات لاکھ افراد نقلِ مکانی کر کے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں کو چلے گئے تھے۔ ان متاثرین کے لیے کوئی کیمپ قائم نہیں کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے لوگوں کی واپسی کے بعد بیس مارچ یعنی جمعہ سے خیبر ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہو گا۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل کے 20 ہزار خاندان اپنے گھر لوٹیں گے۔
’شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے 18 ہزار خاندان اس ماہ کی اکتیس تاریخ سے اپنے گھروں کو واپس جانا شروع ہو جائیں گے‘
فاٹا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے ایف ڈی ایم اے کے مطابق باڑہ سے ایک لاکھ 71 ہزار افراد گھر بار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں یا رشتہ داروں کے ہاں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔شمالی وزیرستان کے بارے پناہ گزینوں کے حوالے سے فرمان خلجی کا کہنا تھا کہ ان کی واپسی کا عمل 31 مارچ سے شروع ہو گا۔’شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے 18 ہزار خاندان اس ماہ کی اکتیس تاریخ سے اپنے گھروں کو واپس جانا شروع ہو جائیں گے۔‘فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کا اسّی فیصد علاقہ شدت پسندوں سے پاک کیا جا چکا ہے۔ قبائلی رہنماؤں اور متاثرین کا مطالبہ رہا ہے کہ جو علاقے شدت پسندوں سے صاف کیے جا چکے ہیں وہاں لوگوں کو واپس بھیج دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…