پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستا ن آئرلینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا،20مارچ کو آسٹریلیا سے مقابلہ

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) پاکستان نے آئرلینڈ کو ہرا دیا ۔کوارٹر فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا ۔ جو جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 237رنز سکور بنائے اور پاکستان کو 238رنز کا ہدف دیا۔جواب میں بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ، اوپنر سرفراز احمد اور احمد شہزاد کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 120 رنز کی شراکت نے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھی ، ، حمد شہزاد 63 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ، حارث سہیل بیٹنگ میں ناکام رہے اور صرف 3 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے ،مصباح الحق 39 رنز بنا کر ہٹ وکٹ ہوئے ۔سرفراز احمد نے شاندار بلے بازی کی اور اپنی سنچری سکور کی ۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین، سہیل خان اور راحت علی نے دو دو اور احسان عادل اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کو پہلی کامیابی احسان عادل نے دلوائی جب انھوں نے سٹرلنگ کوایل بی ڈبلیو کردیا۔ سٹرلنگ نے امپایر کے فیصلے کے خلاف ریویو لینے کے لیے پورٹرفیلڈ سے مشورہ کیا جنھوں نے ان کو ایسا کرنے سے منچ کردیا۔پاکستان کو دوسری وکٹ 56 کے مجموعی سکور پر اس وقت ملی جب جوائس کو وہاب ریاض نے آو¿ٹ کیا۔ جوائس نے 11 رنز سکور کیے۔آئرلینڈ کی کی تیسری وکٹ 86 کے مجموعی سکور پر گری جب نائل او برائن 12 رنز بنا کر راحت لی کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوئے۔پاکستان کو چوتھی کامیابی 134 کے مجموعی سکور پر ملی جب بیلبرنی 36 گیندوں میں 18 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ ان کا کیچ شاہد آفریدی نے حارث سہیل کی گیند پر پکڑا۔شاہد آفریدی نے سہیل خان کی گیند ایک شاندار کیچ پکڑ کر کپتان پوٹرفیلڈ کو آوٹ کیا۔ پورٹر فیلڈ نے 131 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز سکور کیے۔آئرلینڈ کے آو¿ٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی گیری ولسن تھے جنھوں نے 38 گیندوں میں 20 رنز بنائے۔ وہ سہیل خان کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔احسان عادل نے چوتھے اوور ہی میں سٹرلنگ کو ایل بی ڈبلیو کیاراحت علی نے اپنی دوسری وکٹ سٹیورٹ تھامسن کوآو¿ٹ کر کے لی۔ تھامسن نے 15 گیندوں میں 12 رنز بنائے اور ان کا کیچ عمر اکمل نے پکڑا۔آئرلینڈ کے کیون او برائن صرف آٹھ رنز بنا سکے اور وہاب ریاض کی گیند پر صہیب مقصود کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوئے۔وہاب ریاض نے اپنی تیسری وکٹ مونی کو آو¿ٹ کر کے لی۔ مونی 13 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ڈاکرل آخری گیند پر 11 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد عرفان انجری کے باعث نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔احسان عادل اب تک اس عالمی کپ میں کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں۔دوسری جانب تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو ڈراپ کر کے حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…