اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے دباﺅ پر قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے آئرلینڈ کیخلاف شاندار سنچری بنا کر اپنی اہلیت ثابت کرد ی۔سرفراز احمد نے پہلے احمد شہزاد کیساتھ ملکر 100رنز سے اوپر کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی۔احمد شہزاد،حارث سہیل اور کپتان مصباح الحق کے آﺅٹ ہونے کے باوجود اپنی روایتی بلے بازی جاری رکھی اور5چوکوں کی مدد سے 120گیندوں پر سنچری سکور کی۔