جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر بے جا مداخلت کر رہا ہے،سرتاج عزیز

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برا ئے قومی سلا متی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہےکہ بھارت ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر بے جا مداخلت کر رہا ہے پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور عدالتی نظام شفاف ہے لکھوی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لکھوی کی ضمانت میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ۔ ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر پاکستان نے دفاعی پوزیشن اختیار نہیں کی ۔پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرنا معمولی بات ہے ۔ آبی تنازعے پر اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اقدامات اٹھائیں گے، ان خیالات کا اظہار سرتاج عزیز نے اتوار کے روز ترکمستان انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکمستان کے سابقہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ترکمستان نے مستقل غیر جانبداری کی پالیسی اپنا کر بے پناہ ترقی کی ہے پاکستان اور ترکمستان خطے میں امن کے لئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں خطے میں امن کے لئے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنا چاہئے ۔سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ رواں سال کے آخر تک تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کر دیا جائے گا تاپی گیس پائپ لائن نے افغانستان میں امن کے لئے مدد ملے گی ۔ تاپی پائپ لائن منصوبہ چاروں ممالک کے لئے اہمیت کا حامل ہے ۔ تاپی منصوبہ چاروں ممالک کو نزدیک لانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو سمجھوتہ ایکسپریز سانحہ کی تحقیقات کے لئے یاد دہانی کرائی ہے لیکن ابھی تک کو پیش رفت نہیں ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…