اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوحنا آباد چرچ میں دھماکہ‘ وزیراعظم نواز شریف کی دھماکہ کی شدید مذمت‘ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کی طبی امداد میں کوتاہی نہ برتی جائے اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو بڑھائیں اور شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔