لاہور (نیوز ڈیسک) یوحنا آباد کے علاقے میں دھماکے کی جگہ سے 5 کلومیٹر کی دوری پر وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی رہائشگاہ ہے اس کے علاوہ چرچ کے قریب اہم عمارتیں بھی موجود ہیں۔ اتوار کے روز یوحنا آباد کے علاقے میں چرچ میں خودکش حملہ کیا گیا ہے یوحنا آباد کا علاقہ وزیراعظم نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی رہائشگاہ سے پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور چرچ کے بالکل سامنے میٹرو بس لاہور کا ہیڈ کوارٹر بھی موجود ہے اور اس کے علاوہ 15 کلومیٹر کی دوری پر جہاں ہر روز صبح پانچ بجے پریڈ بھی کی جاتی ہے اور گنگا بارڈر بھی قریب ہی واقع ہے۔