اسلام آبا د (نیوز ڈیسک )محکمہ مو سمےات نے آئندہ دو روز تک کشمیر،راولپنڈی، گوجرانولہ ، مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ، مردان ڈوےژنز، اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب( لاہور ،سرگودھا،فےصل آباد،ساہےوال ڈوےژن)، بنوں ڈوےژن ، بالائی فاٹا، کشمےر اور گلگت بلتستان مےں کہےں کہےں جبکہ زےرےں فاٹا( شمالی، جنوبی وزےرستان)، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، بہاولپور، میرپور خاص ،سکھر، کوئٹہ،ژو ب ڈ وےژنز مےں چندمقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آبا د اور کشمیر میں کہیںکہیں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کی ہے موسم کی تازہ ترےن صورتحال کے مطابق راولپنڈی /اسلام آباد سمےت پنجاب ، بالائی خےبر پختونخواہ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی بارش مےں اسلام آباد، پنجاب ،بالائی سندھ ، خےبر پختونخواہ،کشمیر،گلگت بلتستان مےںکہےں کہےں بارش ہوئی ۔ سب سے زےادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 24 ملی مےٹر جبکہ جھنگ 22،چکوال20، ٹوبہ ٹےک سنگھ 19،راولاکوٹ18،مری،چراٹ15،بہاولنگر13، منگلہ، منڈی بہاوالدےن،اسلام آباد11،فےصل آباد10، راولپنڈی ،جوہرآباد، نورپور تھل، پشاور 09،جےکب آباد،جہلم، بارکھان ،مالم جبہ، رحےم ےار خان 08، سکھر، مظفرآباد 07،ڈےرہ غازی خان، کوٹلی، ساہےوال، سےالکوٹ، گجرات ، گوجرانوالا، سرگودھا 06،دادو، لاڑکانہ، بھکر، روہڑی،لاہور،قصور05،بہاولپور، موہنجو داڑو، کاکول، اوکاڑہ، کوھاٹ، سےدو شرےف04، دےر03، خضدار، پنجگور، ملتان ، شہےد بےنظےرآباد، بالاکوٹ ، بنوں ، خانپور02،پٹن01 ملی مےٹررےکارڈکی گئی۔ اتوارسے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا (باجوڑ،مہمند،کرم، اور کزئی،خیبر ایجنسیز)، کشمیر اور گلگت بلتستان میںکہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش،پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب ڈویژن)، بالائی سندھ(سکھر ڈویژن)، جنوبی پنجاب(بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن) اورخیبر پختونخواہ( پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن)میںاتوار کے روز چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آج اور منگل کو کشمیر اور اس سے ملحقہ بلتستان کے علاقوں میں لےنڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے