اسلام آباد( نیوز ڈیسک) تین دن کے مذاکرات کے بعد پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیااور ایل این جی کی پہلی کھیپ 26مارچ کو کراچی پہنچ جائے گی۔ وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستانی حکام تین روز سے مذاکرات کررہے تھے جن میں کامیابی ہوئی ، دبئی میں موجود امریکی کمپنی کا بحری جہاز پہلی کھیپ لے کرکراچی پہنچے گا۔ اْنہوں نے بتایاکہ پہلی کھیپ میں پہنچنے والی ایل این جی کوٹ ادوپاور کمپنی اور پنجاب میں ڈیزل پر چلنے والے چار آئی پی پیز کو فراہم کی جائے گی۔