اسلام آباد: امریکی سفارتخانے نے متحدہ کے مرکز نائن زیرو سے نیٹواسلحہ ملنے کی تردید کردی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ میڈیا پر نشر ہونے والی اطلاعات غلط ہیں کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران نیٹو کا چرایا گیا اسلحہ ملا، امریکا یا نیٹوکے بحری جہازوں سے اسلحہ یا گولہ بارود کراچی بھیجا ہی نہیں گیا، امریکا اور نیٹو کے بحری جہازوں کا پاکستانی کسٹمز کے حکام بھی معائنہ کرتے تھے۔ کراچی کی بندرگاہوں کو سفارتی اورعسکری سامان کی نقل وحمل کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔