نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ممبئی حملہ کیس کے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی ختم ہونے پر وضاحت کے لیے پاکستانی کمشنر کو ہندوستانی حکومت نے دفتر خارجہ طلب کیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کے نظر بندی کے احکامات آج صبح ہی کالعدم قرار دیئے ہیں۔یاد رہے کہ ذکی الرحمن لکھوی پر ممبئی میں 2008 میں ہونے والے حملوں کا مرکزی ملزم ہونے کا الزام ہے۔