پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پھانسی پر عملدرآمد روکنے کیلئے صولت مرزا کی بہن کی درخواست مسترد

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پھانسی پر عملدرآمد روکنے کیلئے صولت مرزا کی بہن کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔ سمیرا وجاہت نے پھانسی روکنے کے لئے درخواست پھر عدالت میں دائر کر دی ، عدالتی سٹاف کا کہنا ہے درخواست گزار سمیرا وجاہت اعتراضات دور نہیں کر سکیں۔ادھر جو ڈیشل مجسٹریٹ مچھ کو انیس مارچ کو صولت مرزا کی پھانسی پر عمل درآمد کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار سمیرا وجاہت نے اپنے بھائی صولت مرزا کی پھانسی روکنے کے لئے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صولت مرزا کی نظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا حتمی فیصلہ آنے تک پھانسی پر عملدرآمد روکا جائے لیکن درخواست کے ساتھ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کی نقول لف نہ ہونے کے باعث درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی تھی تاہم سمیرا وجاہت نے آج پھر درخواست دائر کی ہے۔ عدالتی سٹاف کا کہنا ہے کہ درخواست گزار سمیرا وجاہت اعتراضات دور نہیں کر سکیں تاہم سمیرا وجاہت کی درخواست داخل کر کے آگے بھیج دی گئی ہے ، اب عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ سنے یا نہ سنے۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راشد محمود نے جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ کو صولت مرزا کی پھانسی پر عمل درآمد کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ صولت مرزا کی پھانسی 19 مارچ کو جو ڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہوگی جبکہ ملزم کا آخری بیان بھی جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ قلمبند کرائیں گے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…