منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

نائن زیروسے گرفتار مزید32 ملزموں کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے مزید 32 ملزمان جن میں ولی بابر قتل کیس کے اہم ملزم فیصل موٹا ،عبد الرحمن بھولا ،فرحان ملااور عرفان کے ٹو سمیت دیگر ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا ،عدالت نے 90 روز کا ریماند دیتے ہوئے تمام ملزمان کو رینجرز کی تحویل میں دے دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کئے گئے مزید 32 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میںپیش کر دیا گیا ،اس موقع پر عدالت کے باہر بھاری مقدار میں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ،32 ملزموں کی آنکھوں پر کالی پٹیاں باندھ کر انتہائی سخت سکیورٹی کے پہرے میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت کے احاطہ میں ملزمان کی آنکھوں سے پٹیاں اتاری گئیں۔رینجرز حکام نے عدالت کو بتایا کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار ہوئے ہیں اور کچھ ملزمان قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں جنہیں پہلے عدالت سے سزا ہو چکی ہے ،مزید پوچھ گچھ کیلئے ملزمان کو رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے نائن زیرو سے پکڑے جانے والے26 ملزمان کو انسداد ددہشت گردی میں پیش کیا تھا جس کا 90 روز کیلئے ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…