اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور میں قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائن کے باہر خود کش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ دھماکے میں تین گروپ ملوث تھے۔ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائن خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حملے اور دہشت گردوں کی مدد میں ملوث 9 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ ملزموں سے تفتیش کے دوران یہ انکشاف سامنے آئے ہیں کہ بم دھماکے میں تین مختلف گروہ ملوث تھے۔ ایک گروہ لاہور اور دو جنوبی پنجاب میں سرگرم ہیں۔ شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ ملزموں کے بیانات کے بعد تفتیش کا دائرہ مزید بڑھایا جا رہا ہے۔