جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نائن زیرو سے گرفتار27 افراد 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان اور متحدہ کے سابق وزیر منیر شیخ سمیت 27 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا ،عدالت نے 90 روز کا ریماند دیتے ہوئے تمام ملزمان کو رینجرز کی تحویل میں دے دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کئے گئے 60 ملزمان میں سے27 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میںپیش کر دیا گیا ،اس موقع پر عدالت کے باہر بھاری مقدار میں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ،27 ملزموں کی آنکھوں پر کالی پٹیاں باندھ کر انتہائی سخت سکیورٹی کے پہرے میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت کے احاطہ میں ملزمان کی آنکھوں سے پٹیاں اتاری گئیں۔رینجرز حکام نے عدالت کو بتایا کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار ہوئے ہیں اور کچھ ملزمان قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں جنہیں پہلے عدالت سے سزا ہو چکی ہے ،رینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان نے اہم انکشافات کئے ہیں اور مزید پوچھ گچھ کیلئے ملزمان کو رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…