پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سندھ پولیس کو 1.23 ارب کے ٹھیکے میں اشتہار نہ دینے کا جواب دینا پڑے گا، سپریم کورٹ

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کیلیے اسلحہ خریداری کے مقدمے میں معاہدے کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں اورکہا ہے کہ بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کا ٹھیکہ ایک ارب 23 کروڑ میں دیا گیا اورکوئی اشتہار تک نہیں دیا گیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں فل بینچ نے اسلحہ خریداری کیس کی سماعت کی جس میں اسلحے کی خریداری کیلئے ہونے والے معاہدے کی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ احمد حسین نے موقف اختیارکیا کہ پولیس خود مختار ادارہ نہیں، اس لیے معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ عدالت نے سندھ پولیس کے وکیل عرفان قادرکی سرزنش کی جس کے بعد سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے۔جسٹس جواد نے استفسارکیاکہ سندھ پولیس حکومت نہیں اس نے معاہدہ کیسے کیا۔ فاروق نائیک نے کہاکہ ٹھیکہ دینے سے قبل سمری بھیجی گئی، وزیر اعلیٰ نے منظوری دی، وزارت خزانہ نے فنڈ مختص کیے، ایف بی ار سے بھی منظوری لی گئی۔ جسٹس جواد نے کہاکہ یہ عوام کا پیسہ تھا کس طرح ادھر ادھرکیا جا سکتا ہے، فاروق نائیک نے کہاکہ معاہدہ ابھی حتمی نہیں صرف شرائط و ضوابط طے ہوئے ہیں رقم ادا نہیں کی گئی، عدالت چاہے توغیر قانونی قراردیدے، دوبارہ قانونی معاہدہ کرلیں گے۔ جسٹس جواد نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ رقم ابھی تک ادا نہیں کی گئی۔جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیے کہ بدعنوانی کا معاملہ ہے، سوالات کے جواب تو دینا پڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…