اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرزکوجرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری ٹارگٹڈاپریشن میں کسی قسم کادباوخاطر میں نہ لاتے ہوئے شفاف اندازمیں ہرقیمت پرجاری رکھنے کی ازسرنوہدایت کی ہے جبکہ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو سے ملحقہ دفاتر پر رینجرزایکشن سے قبل انٹیلی جنس معلومات پر مبنی جامع رپورٹ وزیرداخلہ کوجنوری میں بھجوا دی گئی تھی۔جس پروزیراعظم نے کارروائی کوسینیٹ کے الیکشن ہونے تک موء خرکرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ بالاخفیہ رپورٹ پرایکشن کے اصولی فیصلے سے وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے سربراہ ا?صف علی زرداری کوبھی باقاعدہ اگاہ کیاتھاجس پر انھوں نے سندھ حکومت کورینجرز کے ساتھ بھرپورتعاون کرنے کاحکم دیاتھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ رینجرزنے خالصتاً انٹیلی جنس رپورٹ پروفاقی وزارت داخلہ سے پیشگی منظوری حاصل کرنے کے بعدبدھ کی علی الصباح نائن زیروکوجانے والے تمام راستے سیل کرکے ٹارگٹڈاپریشن کیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جنوری میں ہی وزیراعظم نوازشریف کوقانون نافذکرنے والے اداروں کی ایم کیوایم کے پکڑے گئے5کارکنوں کے جرائم پیشہ ریکارڈکے بارے میں اگاہ کردیاتھاجس پروزیراعظم نے سینیٹ الیکشن پرامن ماحول میں کرانے کے عمل کویقینی بنانے کی خاطر اسے موء خرکیا جس کے بعدوزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سے بھی اس بارے میں مشورہ کیا۔جس پر انھوں نے سندھ حکومت کووفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کاحکم دیا اوراپریشن کاعمل مکمل ہونے تک اسے مکمل طورپرخفیہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ لہٰذا سینیٹ کے الیکشن کاعمل مکمل ہوتے ہی وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرزکوفوری ایکشن کاحکم دیاتھاجس پررینجرز نے مکمل ریکی اور مانیٹرنگ کے بعدمطلوب5 افرادکوچھاپے میں حراست میں لیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ بدھ کوکارروائی کے بعدگورنرسندھ عشرت العبادنے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کوان کے بے گناہ کارکنوں کوحراست میں لینے کی شکایت کی جس پروزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرزسے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انھیں حکم دیاکہ جرائم پیشہ عناصرکیخلاف شفاف اندازمیں ٹارگٹڈ اپریشن زیروٹالرینس پالیسی کے تحت ہرقیمت پرجاری رکھا جائے۔اس میں کوئی بھی دباوخاطرمیں نہ لایاجائے چاہے کوئی کتناہی طاقتورکیوں نہ ہومگراس بات کوبھی ملحوظ خاطررکھا جائے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرز سے نائن زیروایکشن کی جامع رپورٹ بھی طلب کرلی جوضرورت پڑنے پرپارلیمنٹ میں بھی پیش کی جاسکتی ہے تاکہ ایوان کوکراچی میں امن کے قیام کے حوالے سے حکومتی اقدامات پراعتماد میں لیاجاسکے۔
وزیر اعظم نے متحدہ کے خلاف کارروائی سے قبل زرداری کو اعتماد میں لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































