اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پورے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھائینگے،نوازشریف

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جانفشانی سے جنگ لڑ رہے ہیں ، ملک کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کریں گے، گوادر سے سینٹرل ایشیا تک موٹرویز بنانا چاہتے ہیں۔حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے ہمیشہ کٹھن حالات میں بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اصلاح کرنی ہے۔ ہم خنجراب سے گوادر تک موٹر وے بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سارے ملک میں موٹرویز کا جال بچھائیں گے ، ملیر ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے گا۔ سکھر سے ملتان تک منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے ہمیں استفادہ کرنا ہے۔ افواج پاکستان پوری قوت سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ ملک کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کر دیں گے۔ ہمارے پاس 2017ئ تک وافر بجلی ہوگی۔ 42 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے بندرگاہ سے شروع ہو گی جو ایم 9 سے ملے گی۔ ہم خنجراب سے گوادر تک موٹر وے بنانا چاہتے ہیں۔ سارے ملک میں موٹرویز کا جال بچھائیں گے۔ ملیر ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے گا۔ سکھر سے ملتان تک منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کیا جائیگا۔ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے ہمیں استفادہ کرنا ہے۔ موٹر وے کی تعمیر سے لوگ جہازوں کے بجائے کاروں پر سفر کو ترجیح دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…