اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ کے دوران رینجرز نے الطاف حسین کی بڑی بہن سائرہ اسلام کے گھر پربھی چھاپا مارا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مارا ہے اور اسی دوران قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی بڑی بہن سائرہ اسلم کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق سائرہ بیگم 68 سالہ عمر رسیدہ عورت ہیں اور کراچی نائن زیرو کے قریب تنہا زندگی گزار رہی ہیں رینجرز نے ان کے گھر میں بھی چھاپا مارا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی ۔