پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ڈیوڈ ہیل پاکستان کے لیے نئے امریکی سفیر نامزد

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے تجربہ کار سفارت کار ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کے لیے امریکہ کا نیا سفیر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا اعلان منگل کو وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کیا گیا۔55 سالہ ڈیوڈ ہیل اس وقت لبنان میں امریکہ کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔صدر اوباما کی جانب سے نامزدگی کے بعد اب ان کے نام کی امریکی سینیٹ سے توثیق ضروری ہے۔نامزدگی کی منظوری کی صورت میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ کسی جنوبی ایشیائی ملک میں بطور سفیر تعینات ہوں گے۔امریکی فارن سروس کے تجربہ کار رکن ہیل مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں سفارت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ ماضی میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کی ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔ہیل 2009 سے 2011 تک مشرقِ وسطیٰ کے لیے نائب ایلچی اور پھر 2011 سے 2013 تک خصوصی نمائندے رہے۔اس کے بعد یکم اگست 2013 کو انھیں لبنان میں امریکی سفیر بنا کر بھیج دیا گیا تھا۔اس وقت پاکستان میں امریکہ کے لیے سفارت کاری کے فرائض رچرڈ اولسن سرانجام دے رہے ہیں جنھوں نے 2012 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…