پختونخوا کے حالات امریکا اور افغانستان کی وجہ سے خراب ہیں، عمران خان

25  فروری‬‮  2015

دبئی(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حالات امریکا اور افغانستان کی وجہ سے خراب ہیں، امریکا کے خطے سے جانے کے بعد حالات بہتر ہوجائیں گے۔دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے کا بہتر وقت ہے، صوبائی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات دی جائیں گی،خیبرپختونخوا میں پولیس اور حکومتی اداروں میں بہت کم کرپشن ہے، صوبے کی پولیس ملک بھر میں مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت میں بدعنوان لوگوں کی کوئی جگہ نہیں، جس پر کرپشن کا داغ ہو اسے تحریک انصاف میں شامل نہیں کریں گے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دفاعی حکمت عملی سے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں نہیں جیت سکتی، پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت کے لئے اٹیکنگ پوزیشن اختیارکرنا پڑے گی، قومی ٹیم میں پہلے 4 اچھے بلے باز ہوں جس کے بعد اسپیشلسٹ بولرز اور مکمل وکٹ کیپرہونا چاہیے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…