ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان، ملک بھر سے اب تک 19 ہزار 272 مشتبہ افراد گرفتار

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ وزیرا عظم کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 دسمبر سے اب تک ملک بھر میں 19 ہزار 789 آپریشن کئے گئے جس سے 19 ہزار 272 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب میں 11 ہزار 634، سندھ میں 3003، 3737 کے پی کے، 57 آپریشن بلوچستان۔ اسلام آباد میں 368، آزاد کشمیر میں 891، فاٹا میں 68 اور گلگت بلتستان میں 35 آپریشن کئے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران پنجاب سے 2255، سندھ سے 3552، کے پی کے سے 9400، بلوچستان سے 3297 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے جبکہ اسلام آباد سے 615، آزاد کشمیر سے 7، گلگت بلتستان سے 10 اور فاٹا سے 136 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔ لاﺅڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر 2497 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں پنجاب سے 2160، سندھ سے 6، کے پی کے سے 243، بلوچستان سے 3 اور اسلام آباد سے 85 افراد شامل ہیں۔ نفرت انگیز تقاریر کرنے پر 580 مقدمات درج ہوئے جن میں پنجاب میں 455، سندھ میں 11، کے پی کے میں 63 افراد کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمات درج ہوئے۔ بلوچستان میں 4، آزاد کشمیر میں 46، گلگت بلتستان میں نفرت انگیر تقاریر پر ایک مقدمہ درج ہوا۔ ان مقدمات کے تحت 518 افراد کو گرفتار جبکہ 61 دکانیں سیل ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…